حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز)کہا جاتا ہے کہ لا پرواہی اور غفلت سے بڑکر
کوئی بڑا گناہ نہیں۔ چنانچہ اسی مثل کے مصداق آج پیش آئے حادثہ کے بعد
محکمہ ریلوے کی بھی لا پرواہی عیاں ہوتی ہے۔ جب اس لائن میں ریلوے گیٹ نہ
ہو‘ اور چھوٹے چھوٹے حادثات کے بعد جب مقامی عوام کی جانب سے اس جانب بار
بار توجہ دلائی گئی‘ اسکے باوجود ریلوے گیٹ کو محکمہ ریلوے نے قائم نہ
کرنا بھی اس حادثہ کا اہم سبب ہے۔ آج ریاستی وزیر ہریش راؤ نے محکمہ ریلوے
کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ جبکہ دوسری جانب سے تلنگانہ کے تلگو دیشم کے
صدر ایل رمنا ‘ عوامی گلو کار گدر نے بھی محکمہ ریلوے کو اس حادثہ کا
ذمہدار قرار دیا۔